پنجاب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، بھٹوں کے خلاف آپریشن جاری

04:26 PM, 27 Oct, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے۔

 نمائندہ لاہور رنگ  اسامہ جہانگیر کے مطابق   زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر دھواں اگلنے والے بھٹوں کو بند کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان و عملہ گرفتار کر لیے گئے۔

سرگودھا کے ساہیوال روڈ شاہ پور میں بھی محکمہ ماحولیات اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوگ سیزن کے دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں