سوشل میڈیا پر ملک دشمن اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے لیے پنجاب میں میڈیا تھنک ٹینک بنانے کی منظوری

04:27 PM, 27 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ملک دشمن، بنیاد پرست اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے لیے میڈیا تھنک ٹینک بنانے کا منصوبہ منظوری دے دی ہے۔

سینئر رپورٹر نمائندہ لاہور رنگ  ادریس شیخ کے مطابق  سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کی لاگت کے منصوبے کی انتظامی منظوری دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب اس منصوبے پر عملدرآمد کرے گا اور تھنک ٹینک مین سٹریم میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔

مزیدخبریں