کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے:گورنر پنجاب کا یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

04:30 PM, 27 Oct, 2025

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان میں یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے بھارت کی ظلم و بربریت جاری ہے اور کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا۔

مزیدخبریں