وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین لاہور منصوبے کے تحت شاہدرہ چوک تا نیو راوی ٹول پلازہ شجر کاری کا آغاز

04:34 PM, 27 Oct, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین لاہور منصوبے کے تحت شاہدرہ چوک سے نیو راوی ٹول پلازہ تک شجر کاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے، راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے اطراف 1200 پودے لگائے جائیں گے۔ شجر کاری میں سکھ چین، کچنار، الٹا اشوک کے پودے لگائے جا رہے ہیں، جبکہ ہائیبکس اور فائیکس کے پودے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے لیے مقامی درختوں کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ ماحول دوست اور دیرپا شجرکاری یقینی بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں