پنجاب کے چھوٹے سکولز آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیز

07:38 PM, 27 Oct, 2025

لاہور: پنجاب میں ایک سو سے کم طلبہ والے سکولز کے آؤٹ سورسنگ کے عمل میں تیز رفتاری لائی جا رہی ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ اویس گجر کے مطابق      محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق دسمبر میں مزید ایک سو سے کم تعداد والے سکولوں کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔ فیز تھری میں تقریباً 2,500 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق فیز ون میں 5,863 اور فیز ٹو میں 4,453 سکول پہلے ہی ٹھیکے پر دیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فیز ون اور فیز ٹو میں پرائیوٹ آنرز کی جانب سے واپس کیے گئے سکول بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

اب تک پنجاب میں 10,000 سے زائد سکولز آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں، جبکہ کل 13,000 سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا ہدف ہے۔ باقی سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے دسمبر میں فیز تھری کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں