پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہے:مریم نواز شریف کا سیاحت کے عالمی دن پر پیغام

01:54 PM, 27 Sep, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں جبکہ پنجاب قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت نہ صرف معیشت کو فروغ دیتی ہے بلکہ مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سیاحتی مقامات کی ترقی اور نئے مقامات متعارف کرانے کے لیے مربوط منصوبہ بندی جاری ہے تاکہ صوبے کی سیاحتی صلاحیتوں سے مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزیدخبریں