لاہور:لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر ماجد علی نے اپنی بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے مرد معاشرے کا ناسور ہیں اور ایسے درندہ صفت افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ انہوں نے خواتین کے لیے محفوظ پنجاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انصاف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔