لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے اور ہمارا ہدف صوبے کو سیاحت کا مرکز بنانا ہے۔ لاہور میں "پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جنہیں عالمی سطح پر متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ مری کو سیاحت کے لیے مزید بہتر اور جدید بنایا جا رہا ہے تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاحت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جائے گا اور حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر نئے سیاحتی مراکز تیار کرے گی۔