فوڈ سیفٹی ٹیم کا کریک ڈاؤن: ملاوٹی دودھ اور بیمار مرغیاں تلف

04:36 PM, 28 Dec, 2025

لاہور:شدید سردی کے باوجود چھٹی کے دن ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور بھر میں کریک ڈاؤن کیا۔ اس کارروائی کے دوران گجومتہ، ٹھوکر اور اڈا پلاٹ سے لاہور سپلائی ہونے والے 90 ہزار لیٹر دودھ اور 75 ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی۔

چیکنگ کے دوران 5,500 لیٹر ملاوٹی دودھ اور 640 کلو لاغر، بیمار مرغیاں اور گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تلف شدہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔ ویٹرنری اسپیشلسٹ نے برآمد شدہ بیمار مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

کارروائی میں شامل 25 میٹ شاپس اور ملک سپلائرز کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزیدخبریں