لاہور: کینال روڈ پر باراتی ویگن نہر میں گر گئی، 1 جاں بحق، 11 زخمی

04:40 PM, 28 Dec, 2025

لاہور:لاہور کے علاقے کینال روڈ پر باراتیوں سے بھری ویگن حادثے کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور ویگن پر قابو نہیں رکھ سکا اور وہ نہر میں جا گری۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں