لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں حالیہ اسٹریٹ موومنٹ کے دوران شہر کی سیر ہو گئی اور اب عوام کو سکون کی ضرورت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے ٹویٹ میں لکھا: "آج دن کی روشنی میں پول کھل گیا، کوئی نعروں کا جواب دینے والا بھی نہ ملا۔ بہت سیر کر لی، پاکستان کے یورپ لاہور کی۔ اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور لاہور کو سکون دینے دیں۔ بہت پروٹوکول بھی دیکھ لیا۔ اب خیبرپختونخوا کے لوگوں کی داد رسی بھی کر لیں، ان کی بھی سن لیں واپس جا کر۔"
وزیر اطلاعات نے اس موقع پر واضح کیا کہ شہریوں کی روزمرہ زندگی پر اثرات کم سے کم ہوں اور سیاسی سرگرمیاں عوام کی سہولت اور تحفظ کے دائرے میں رہیں۔