لاہور/اسلام آباد: گورنر پنجاب نے لاہور سے اسلام آباد تک کا سفر ٹرین کے ذریعے طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سفر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ریلوے کے نظام پر اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر افغانستان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
گورنر پنجاب نے ٹرین کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ قرار دیتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین کا سفر بسوں اور نجی گاڑیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ اور پرسکون ہے۔
گورنر نے عوام کو تلقین کی کہ وہ سفر کے لیے ٹرین کو ترجیح دیں تاکہ ریلوے کے قومی ادارے کو بھی استحکام ملے۔ انہوں نے ریلوے حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سفر کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔قومی سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے دو ٹوک موقف اختیار کیاپاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں افغانستان، بھارت کی پشت پناہی کے ساتھ ملوث ہے۔ افغانستان اس وقت شدید غلط فہمی میں مبتلا ہے اور اسی وجہ سے اسے پہلے بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے اور کسی بھی ملک کو اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گورنر پنجاب کا لاہور سے اسلام آباد ٹرین میں سفر: ریلوے کو محفوظ ترین سواری قرار دے دیا، افغانستان کو دہشت گردی پر سخت وارننگ
03:26 PM, 28 Feb, 2026