آپریشن غضب للحق: "اب جواب دینے کی باری ہماری ہے"، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کا افواجِ پاکستان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

03:29 PM, 28 Feb, 2026

لاہور : صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تناظر میں افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افغانستان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی حمایت کر دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار پڑوسی ہونے کا ثبوت دیا، مگر اس کا غلط مطلب لیا گیا۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا"ہم مہمان نوازی کریں اور تم ہماری نسلیں قتل کرو، یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوشش کی اور صبر و برداشت کا مظاہرہ کیا، لیکن اب جواب دینے کی باری ہماری ہے۔
صوبائی وزیر نے دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے کہافتنہ الخوارج اس وقت مکمل طور پر بھارت کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑ رہے ہیں۔سول آبادی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے وحشی درندے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔
 رانا سکندر حیات نے افغانستان اور بھارت کو خبردار کیا کہ وہ اپنی جارحیت سے باز رہیں، ورنہ پاکستان کی دفاعی قوت انہیں عبرت کا نشان بنا دے گی۔

مزیدخبریں