لاہور میں 'محفوظ بسنت' کی تیاریاں مکمل؛ 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، سکیورٹی پلان جاری

02:38 PM, 28 Jan, 2026

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں بسنت کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کا جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بسنت کے تینوں دن شہر بھر میں 4 ہزار 92 افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

حکام کی جانب سے بسنت کے لیے 'ریڈ زون' ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 114 خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گی۔ ہر پکٹ پر ایک افسر اور 4 اہلکار ہر شفٹ میں تعینات ہوں گے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 2 ہزار 748 ٹریفک اہلکار سڑکوں پر موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب لیسکو نے بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ایمرجنسی عملہ فیلڈ میں تعینات کر دیا ہے۔

مزیدخبریں