لاہور: شہرِ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو ہونے والی بسنت تقریبات کے پیشِ نظر واسا (WASA) لاہور نے اندرونِ شہر کے لیے خصوصی کنٹیجنسی پلان (Contingency Plan) مکمل کر لیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی اور سیوریج کے مسائل سے بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی ہے۔
بسنت کے ایام میں اندرونِ شہر کے تمام ٹیوب ویلز کے اوقاتِ کار (Working Hours) بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لوڈ شیڈنگ یا بجلی کی ممکنہ بندش سے نمٹنے کے لیے واسا نے ٹیوب ویلز پر بھاری جنریٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کے فوری ازالے کے لیے اندرونِ شہر کے مختلف مقامات پر 8 واٹر ٹینکرز مستقل بنیادوں پر الرٹ رہیں گے۔
گندے پانی کے نکاس میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے اندرونِ شہر میں 5 جدید سکشن مشینیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ گلیوں میں پانی جمع نہ ہو۔واسا حکام کا کہنا ہے کہ ان تین دنوں میں عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے گا تاکہ شہریوں کے جشن میں کسی قسم کی انتظامی دشواری حائل نہ ہو۔
بسنت 2026: اندرون لاہور میں واسا کا خصوصی ایکشن پلان تیار، ٹیوب ویلز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ
04:54 PM, 28 Jan, 2026