بسنت 2026: لیسکو کا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بڑا آپریشنل پلان، سپیشل کنٹرول روم قائم

05:03 PM, 28 Jan, 2026

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) نے 6 سے 8 فروری تک بسنت تقریبات کے دوران بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 'ایمرجنسی ڈیوٹی پلان' جاری کر دیا ہے۔ لیسکو چیف کی ہدایت پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق  آپریشنز کی نگرانی کے لیے باقاعدہ افسران نامزد کر دیے گئے ہیں۔  ایکس ای این (پی ڈی سی) میر مصطفےٰ کو مجموعی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔داتا دربار ڈویژن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں درج ذیل افسران چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے۔6 سے 8 فروری تک اندرونِ شہر اور گردونواح میں فنی خرابیوں کو فوری دور کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔  بجلی کی تاروں پر پتنگ یا ڈور گرنے سے ہونے والے ٹرپنگ کے مسائل حل کرے گا۔پروٹیکشن اور انسٹرومینٹیشن ٹیمیں ٹرانسفارمرز اور گرڈ کی نگرانی کریں گی۔
 سسٹم میں کسی بھی بڑی خرابی کی صورت میں فوری بحالی کو یقینی بنائے گا۔لیسکو انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی تنصیبات کے قریب پتنگ بازی سے گریز کریں تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں