لاہور: :پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوتے ہی نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن کے نعرے "ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے" اور "کون بچائے گا پاکستان" کی گونج پر حکومتی ارکان نے بھی جوابی نعرے بازی کی، جس میں نواز شریف اور بانی پاکستان تحریک انصاف کے نام شامل تھے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے رولز 232 کے تحت اسمبلی کی کارروائیوں کے بارے میں اعتراض اٹھایا اور کہا کہ پہلے کم تصاویر آتی تھیں، اب زیادہ تصاویر آ رہی ہیں۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اپوزیشن لیڈر کو جعلی گواہیوں کی بنیاد پر دی گئی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کی تاریخ میں مثال نہیں پائی جاتی۔
معین قریشی نے اس موقع پر احمد خان بھچر کے لیے اظہار یکجہتی کی تجویز دی اور بتایا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی پارلیمانی پارٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں عدالتوں میں انسانی حقوق کی پامالی اور کیسز کی تیز رفتار کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔