لاہور:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اعلان کیا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نادرا سروس سینٹرز کی اپوائنٹمنٹ بُک کرنے کی سہولت جلد دستیاب ہوگی۔
پہلے مرحلے میں ملک کے 43 رجسٹریشن سینٹرز میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، چاہے آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کی شناختی دستاویزات کی فیس آسانی سے ادا کی جا سکے گی۔