مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

03:18 PM, 28 Jul, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممکنہ سیلابی خطرات، ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں اور امدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ممکنہ سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے متاثر ہونے والے اضلاع کو فنڈز کی فوری فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ محکمے ہمہ وقت تیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت معلومات کی فراہمی، ریسکیو اور ریلیف اقدامات اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

مزیدخبریں