پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی و مضر صحت گوشت مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 1,500 کلو ایکسپائر گوشت تلف

07:46 PM, 28 Jul, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے مانگا روڈ، روہی نالہ پر واقع ایک میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر 4 لاکھ کلوگرام فروزن میٹ کی چیکنگ کی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 1,500 کلوگرام ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت برآمد ہونے پر تلف کر دیا گیا، جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے بتایا کہ معائنے کے دوران ایکسپائر گوشت تازہ فروزن گوشت کے ساتھ رکھا گیا تھا، جبکہ کولڈ اسٹور میں خراب، ایکسپائر اور تازہ گوشت کو الگ الگ محفوظ نہ کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں