چھٹی کے روز لاہور چڑیا گھر میں بچوں کی رونقیں، ننھے مہمان جانوروں اور پرندوں سے لطف اندوز

05:24 PM, 28 Jun, 2026

لاہور: چھٹی کے روز لاہور چڑیا گھر میں بچوں اور اہلِ خانہ کی بڑی تعداد تفریح کے لیے پہنچ گئی، جہاں ننھے مہمان مختلف جانوروں اور پرندوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال دکھائی دیے۔

چڑیا گھر میں بچوں کی چہل پہل عروج پر رہی، بچے اپنے والدین کے ہمراہ مختلف حصوں کا دورہ کرتے رہے اور جانوروں و پرندوں کے نظاروں سے بھرپور لطف اٹھاتے رہے۔بچوں نے چڑیا گھر کی سیر اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کو خوب انجوائے کیا۔
والدین کا کہنا تھا کہ ایسے تفریحی مقامات بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ انہیں یادگار لمحات بھی فراہم کرتے ہیں۔لاہور چڑیا گھر میں بچوں کی ہنسی، خوشی اور جوش و خروش اس بات کا مظہر ہے کہ تفریحی مقامات خاندانوں کے لیے خوشگوار وقت گزارنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

مزیدخبریں