پنجاب میں 'گڈ گورننس' کے نئے دور کا آغاز: عالمی ادارے 'اپسوس' نے مریم نواز کے ریلیف ماڈل کو رول ماڈل قرار دے دیا

04:51 PM, 28 Mar, 2026

لاہور: عالمی سطح پر معتبر مانیٹرنگ ادارے اپسوس (IPSOS) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 'گڈ گورننس' ماڈل پر اپنی مہرِ تصدیق ثبت کرتے ہوئے اسے عوامی خدمت کی ایک اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کیے گئے غیر معمولی معاشی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
اپسوس کی رپورٹ کے مطابق، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے روایتی سیاست سے ہٹ کر براہِ راست عوامی ریلیف پر توجہ مرکوز کی۔ اس رپورٹ کے کلیدی مشاہدات درج ذیل ہیں۔ صوبے بھر میں لگائے گئے سہولت بازاروں نے قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔
 رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی اور مانیٹرنگ کی وجہ سے بیوروکریسی نے ریکارڈ وقت میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا۔
'نگہبان رمضان پیکیج' کے ذریعے کروڑوں مستحقین تک باعزت طریقے سے راشن کی فراہمی کو ایک "بڑا معاشی اقدام" قرار دیا گیا، جس نے بازاروں میں قیمتوں کے توازن کو بھی برقرار رکھا۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ IPSOS جیسے خود مختار عالمی ادارے کا اعتراف مریم نواز کی انتظامی کامیابیوں کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ ہے۔ یہ رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پنجاب میں "گڈ گورننس" محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت بن کر ابھری ہے، جس سے عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

مزیدخبریں