گوجرانوالہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی تکمیل آخری مراحل میں: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا انتظامی امور کا جائزہ

06:14 PM, 28 Mar, 2026

لاہور: پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے سٹیئرنگ ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیزز (Cardiovascular Diseases) کا ایک اہم اجلاس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس کا مرکزی ایجنڈا گوجرانوالہ میں زیرِ تعمیر "مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی" کا قیام اور اسے فعال بنانا تھا۔ اجلاس میں ہسپتال کے لیے جدید ترین طبی آلات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہسپتال کے انتظامی امور اور ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود نے اجلاس کو منصوبے کی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم نے شرکت کی۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب (IDAP) کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے تعمیراتی کاموں کی رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں صوبے کے دیگر بڑے طبی ماہرین نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جن میں شامل تھے۔    پروفیسر مسعود صادق: وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز،    پروفیسر عاصم جاوید: راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،    آئی ڈیپ سے شہزاد لغاری اور دیگر حکام شامل تھے۔
صوبائی وزیر کا خطاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانوالہ کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ ڈویژن بھر کے مریضوں کو علاج کے لیے لاہور یا دیگر شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی اور تکنیکی مراحل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔

مزیدخبریں