لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی کا دن صرف پاکستانی قوم کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لیے فخر کا باعث ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے دفاعِ وطن کے اس عظیم ایٹمی مشن کو سرانجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست سلام پیش کیا۔
مریم نواز نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا محمد نواز شریف کے سر ہے، جن کی جرات مندانہ قیادت نے ملک کے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
یومِ تکبیر عالمِ اسلام کے لیے فخر کا دن ہے، نواز شریف اور ایٹمی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
12:49 PM, 28 May, 2026