پنجاب کے تمام سکولوں میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز بنانے کی ہدایت

01:44 PM, 28 Nov, 2025

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کر کے ہدایت دی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز قائم کی جائیں۔

کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز کا مقصد طلبہ میں اخلاقی اور سماجی اقدار کو فروغ دینا ہے، اور ماہانہ تھیم کے تحت روزانہ کی سرگرمیوں میں اخلاقی تربیت شامل کی جائے گی۔

محکمے نے کہا ہے کہ جن سکولوں میں سوسائٹیز قائم نہیں کی جائیں گی، ان کے سربراہان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں