پنجاب حکومت سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

05:45 PM, 28 Nov, 2025

لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سموگ اور فضائی آلودگی کے خلاف خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر کوالٹی میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق بروقت اقدامات کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی فورس بھی قائم کی گئی ہے اور سموگ میں کمی کے لیے سموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کو بھی فضائی آلودگی کا بڑا سبب قرار دیا گیا ہے، جس میں حکومت کی کوششوں سے نمایاں کمی آئی ہے۔

مزید براں، پٹرول پر چلنے والے چنگچی کی پیداوار پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یقین دلایا کہ حکومت موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستقل اور جامع اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف فضائی معیار فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں