کاروباری کمیونٹی کو متحد کر کے معیشت کی سمت بدلنی ہوگی:ایس ایم تنویر

06:37 PM, 28 Nov, 2025

لاہور: بزنس کمیونٹی کے ایک اہم اجلاس میں ایس ایم تنویر نے ملک کی معیشت اور کاروباری ماحول کے حوالے سے اہم پیغامات دیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کو عالمی سطح پر عزت حاصل ہے اور فیلڈ مارشل و وزیراعظم کی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔

انہوں نے موجودہ معاشی چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور بینک سود کی بلند شرح سے صنعتیں متاثر ہیں اور نئی انڈسٹریز قائم کرنا اس وقت مشکل ہے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ لوکل چیمبرز میں تنازعات ختم کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ بزنس کمیونٹی کا آپس میں لڑنا شرم کی بات ہے۔

انہوں نے ملک میں خوشحالی کے لیے سیکٹرل اور ڈسٹرکٹ اکانومی کے قیام پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کے تعاون سے آئی ایم ایف کے بوجھ سے نجات ممکن ہے۔ ایس ایم تنویر نے اعلان کیا معرکہ حق جیت چکے ہیں، اب معرکہ معیشت جیت کر دکھائیں گے۔ ہمارے کاروبار چلیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔

یہ اجلاس ایس ایم تنویر کے والد کی تیسری برسی کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کی کاروباری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں