لاہور اور وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ، AQI غیر صحت بخش سطح پر پہنچنے کا امکان

03:50 PM, 28 Oct, 2025


لاہور : مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائیں بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے آلودہ ہوا لے کر لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث AQI سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کے مطابق، آج لاہور میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے، اور اوسط AQI سطح 240 سے 275 کے درمیان رہ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، کم ہوا کی رفتار اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس سے دھند اور حدِ نگاہ میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں