لاہور : لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ایک شخص نے گھر کے اندر چھوٹی پتنگ فیکٹری بنا رکھی تھی، جہاں پتنگیں تیار کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔ برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ گرفتاری ملزم کی فرار کی کوشش ناکام رہی۔
پولیس کے مطابق، ملزم پتنگوں کی ترسیل کے دوران رکشہ اور کاٹن کے ڈبوں سمیت دیگر آلات استعمال کرتا تھا۔ برکی پولیس نے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیا۔