لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ایشیا میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں لیڈ لے رہا ہے اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ مریم نواز کے وژن کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری شعبوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ایک جدید 'ڈیش بورڈ' کے ذریعے صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کرتی ہیں اور ان کی پیش رفت کا براہِ راست جائزہ لیتی ہیں۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ہم مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نمایاں کام کر رہے ہیں کیونکہ دورِ حاضر میں معاشی اور سماجی ترقی کا دارومدار 'اے آئی' کے علم میں مہارت پر ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں اور اداروں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کر رہی ہے تاکہ صوبے کو خطے کا ٹیکنالوجی حب بنایا جا سکے۔
پنجاب ایشیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مرکز بن رہا ہے، تمام شعبے ڈیجیٹائز کر دیے، مریم اورنگزیب
03:05 PM, 29 Apr, 2026