وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی فوری مدد کی ہدایت

06:16 PM, 29 Aug, 2025

گوجرانوالہ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں سیلاب سے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی حالت دریافت کی اور امدادی کاموں کا معائنہ کیا۔

سوہدرہ موڑ کے قریب وزیراعلیٰ کے استقبال کے لیے وینیو تیار کیا گیا تھا، جہاں سے ان کا قافلہ بیلہ کے قریب تلواڑہ اور سوہدرہ کے سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور ریلیف آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے اختتام پر تلواڑہ چوک سے وزیراعلیٰ کا قافلہ واپس روانہ ہوا۔ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی۔ مریم نواز اگلے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئیں

مزیدخبریں