داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے مبینہ ڈوبنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن میں حیران کن انکشاف

12:42 AM, 29 Jan, 2026

لاہور: داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور غوطہ خور فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ تاہم سرچ آپریشن کے بعد یہ معلوم ہوا کہ واقعہ محض غلط اطلاع تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی، وہاں کسی انسان کے ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ انتظامیہ نے سیوریج لائن کا معائنہ کیا اور متعدد کوششوں کے بعد تصدیق کی کہ کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ خاتون اور شوہر کے درمیان شدید خاندانی تنازعات اور سنگین الزامات موجود ہیں۔ متاثرہ خاتون کے والد نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بیٹی کو قتل کیا گیا اور سسرالیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور سیف سٹی کی فوٹیجز کے ذریعے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کسی ممکنہ خطرے کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔

مزید برآں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، فیصل کامران  نے آؤٹ فال روڈ کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ان کی کمسن بچی تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ "فوٹیج سے شوہر کا ایک ایک لفظ سچ ثابت ہوا ہے، جس سے واقعے کی تمام کڑیاں ملانے میں مدد ملی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تمام متعلقہ اداروں نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی نے میڈیا کو بتایا کہ     ڈیوٹی میں کوتاہی اور نااہلی برتنے والے افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔    واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

مزیدخبریں