پنجاب حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم، ای پی اے کو مزید اختیارات دینے کی تجویز

03:36 PM, 29 Jan, 2026

لاہور: پنجاب حکومت ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور محکمہ ماحولیاتی تحفظ کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں اجلاس میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ (ترمیم) ایکٹ 2026 پیش کیا گیا، جس کے تحت پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترامیم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت ای پی اے (Environmental Protection Agency) کے افسران کو وردیاں فراہم کی جائیں گی اور ان کی گاڑیوں پر سبز بتیاں لگائی جائیں گی تاکہ ان کی کارروائی زیادہ مؤثر ہو سکے۔ مزید یہ کہ ای پی اے افسران کسی بھی کارروائی کے دوران پولیس کی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں