وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات، بسنت پر شہریوں کے لیے محفوظ اور مفت سفری سہولت

03:39 PM, 29 Jan, 2026


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پر بسنت کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے محفوظ اور مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شہری بسنت کے دوران موٹر سائیکل کے بجائے ای بسز، میٹرو، سپیڈو اور دیگر محفوظ ذرائع نقل و حمل استعمال کر کے محفوظ سفر کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بسنت کے دوران موٹر سائیکل حادثات کی روک تھام کے لیے شہریوں کو محفوظ ٹرانسپورٹ کی ترغیب دی جا رہی ہے تاکہ روایتی خطرناک سفر سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ بسنت پر عوام کو ای بس سروس، میٹرو اور دیگر محفوظ ذرائع نقل و حمل پر مفت رائیڈرشپ فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں