لاہور: ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا کے مطابق گرفتار ملزم محمد ساجد کو قصور سے پکڑا گیا، جو شہری کو دبئی میں ملازمت کا ویزہ دینے کے جھانسے میں 6 لاکھ روپے بٹور چکا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہری کو بیرون ملک بھیجنے میں ناکام ہوا اور روپوش ہو گیا تھا، تاہم حالیہ کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔