پنجاب کے پارکس اور باغات میں تمباکو مصنوعات کی مکمل ممانعت

05:49 PM, 29 Jul, 2025

لاہور:
پنجاب حکومت نے صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے صوبے بھر کے پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی، ای سگریٹ اور ویپنگ سمیت تمام تمباکو مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق، پارکس اور باغات میں سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کی فروخت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ خاص طور پر پارکوں میں موجود ٹک شاپس، کیفے اور وینڈنگ پوائنٹس پر سگریٹ کی فروخت بند کی جائے گی۔

پارکس میں نو اسموکنگ کے بورڈز لگائے جائیں گے اور عملہ پابندیوں کی نگرانی کرے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پی ایچ اے اتھارٹیز کو دس دن کے اندر پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ پابندیاں پروہبیشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کے تحت نافذ کی گئی ہیں، جس کا مقصد عوامی مقامات کو سگریٹ نوشی سے پاک رکھنا ہے۔

مزیدخبریں