وزیراعلیٰ پنجاب کا پیرا نظام مزید فعال بنانے کا فیصلہ، ڈیجیٹل نگرانی اور عوامی رابطوں پر توجہ

02:40 PM, 29 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا اجلاس ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پیرا کی ڈیجیٹلائزیشن، قانونی فریم ورک اور فورس کی کارروائیوں کی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پیرا فورس کی تمام کارروائیوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ’’آسک پیرا‘‘ پورٹل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ ڈی جی پیرا کو شہریوں سے رابطہ بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں پیرا کے انتظامی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں