پنجاب میں 'سی ایم کارڈیک سرجری پروگرام' کا آغاز؛ دل کے مریضوں کا 24 ہسپتالوں میں مفت علاج

04:05 PM, 29 Mar, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں امراضِ قلب کے مریضوں کے لیے "چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس انقلابی پروگرام کے تحت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔
 پنجاب بھر کے 9 سرکاری اور 15 نجی کارڈیک مراکز کو اس پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جہاں مستحق مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت ہوگا۔حکومتِ پنجاب نے اس مشن کے لیے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا ہے تاکہ مالی وسائل علاج کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد دل کے ہزاروں مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں