لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات گئے سے شروع ہونے والی موسلا دھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس نے جہاں گرمی کا زور توڑ کر موسم میں خنکی پیدا کر دی ہے، وہیں مارچ کے مہینے میں بارش کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک 36 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ مختلف علاقوں کی صورتحال درج ذیل ہے۔ تاجپورہ میں 31.5 ملی میٹر اور سگیاں میں 28 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔جوہر ٹاؤن میں 23.6، سمن آباد میں 23، گلشن راوی میں 20.5 اور پانی والا تالاب میں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نشتر ٹاؤن میں 18.5، جیل روڈ 17.8، چوک ناخدا 17 اور مغلپورہ میں 15 ملی میٹر بادل برسے۔ ایئر پورٹ اور گلبرگ میں بھی 12، 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر سرمئی بادلوں کے برسنے کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے۔
بارش کے باعث شہر میں سموگ کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم آلودگی کا خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔فضائی آلودگی کی شرح 101 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔گلبرگ ٹو میں شرح 124، علامہ اقبال ٹاؤن میں 119، ماڈل ٹاؤن میں 117 اور برکی روڈ پر 113 ریکارڈ ہوئی۔بیدیاں روڈ پر شرح 97 رہی، جبکہ کنٹونمنٹ، ڈی ایچ اے فیز 5 اور عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی۔
لاہور میں بارش کا مارچ کا نیا ریکارڈ؛ سرمئی بادلوں کے ڈیرے، فضا سے سموگ کا بوجھ کم، سردی کی لہر برقرار
04:09 PM, 29 Mar, 2026