لاہور : پاکستان کی قدیم اور مایہ ناز درسگاہ، پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026 کے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق، تمام شعبہ جات میں داخلے کے لیے یہ ایڈمشن ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی پورٹل پر انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔خواہشمند امیدوار 25 مئی 2026 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ 14 جون کو منعقد ہونا متوقع ہے۔ طلبہ کی سہولت کے لیے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ٹیسٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ دور دراز کے طلبہ کو لاہور آنے کی زحمت نہ ہو۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، میرٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایڈمشن ٹیسٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ وہ تمام طلبہ جو انڈر گریجویٹ پروگرامز (بی ایس/آنرز) میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔
پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کا بگل بج گیا؛ انڈر گریجویٹ پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن شروع، 25 مئی آخری تاریخ مقرر
04:18 PM, 29 Mar, 2026