لاہور : لاہور پولیس نے شہر میں جاری کرکٹ میچز کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لیے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز کے درمیان ہونے والے اہم ٹکراؤ کے پیشِ نظر پورے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز کی ٹیموں کو پولیس کے انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، فیصل کامران میچ ڈے پر خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے اسٹیڈیم کے گرد و نواح اور ناکہ جات کا معائنہ کیا تاکہ سکیورٹی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے والے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کا میلہ؛ لاہور پولیس سکیورٹی کیلئے ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشنز خود فیلڈ میں متحرک
04:22 PM, 29 Mar, 2026