لاہور : ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عزیز بھٹی ٹاؤن، غازی آباد اور رحمان پورہ میں کریک ڈاؤن کیا۔
کارروائی کے دوران بچوں کے لیے نمکو اور سنیکس تیار کرنے والی تین فیکٹریاں بند کر دی گئیں۔عملے نے 240 لٹر ناقص آئل اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزاء تلف کیے۔