پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، محکمہ داخلہ نے صوبے بھر سے رپورٹ طلب کر لی

05:41 PM, 29 Oct, 2025

لاہور: پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف محکمہ داخلہ نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق، تین دن کے اندر صوبہ بھر میں ضبط شدہ غیر قانونی اسلحہ کے بارے میں جامع رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ رپورٹ میں اسلحہ کی نوعیت، ماڈل، سیریل نمبر، متعلقہ ایف آئی آر نمبر، ملزمان اور موجودہ کسٹڈی کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

تمام جمع شدہ ڈیٹا محکمہ داخلہ پنجاب اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی بھجوایا جائے گا۔

مزیدخبریں