تحریک انصاف پنجاب میں تنظیمی بحران، ریویو کمیٹی پانچ ماہ سے غیر فعال

08:40 PM, 29 Oct, 2025

لاہور :پاکستان تحریک انصاف پنجاب شدید تنظیمی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صوبے میں تنظیم سازی کے لیے بنائی گئی ریویو کمیٹی گزشتہ پانچ ماہ سے مکمل طور پر غیر فعال ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشنز مرکزی رہنما عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم ان کے پاس تنظیم سازی کا انفرادی اختیار موجود نہیں۔ اس صورتحال نے پارٹی کے اندر اختلافات اور بے یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پارٹی کی ریویو کمیٹی کے غیر فعال ہونے کے باعث ضلعی اور علاقائی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ تاحال واضح نہیں ہو سکا، جس سے کارکنوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تنظیمی عمل کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے لیے پارٹی کو مؤثر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں