لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، ماسک کے استعمال کا مشورہ

09:33 PM, 29 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 280 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ غیر صحت بخش زمرے میں آتا ہے، جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں یہ انڈیکس 400 سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فضائی آلودگی خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں، ماسک کا استعمال کریں اور ایئر پیوریفائر کے ذریعے فضائی آلودگی کے اثرات کم کریں۔

مزیدخبریں