پنجاب بھر سے تبادلوں کے لیے 54 ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادی

05:13 PM, 29 Sep, 2025

لاہور : پنجاب بھر میں اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مجموعی طور پر 54 ہزار اساتذہ نے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ اس میں سے 2,266 اساتذہ نے باہمی تبادلوں کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

اسی طرح، ترقی پانے والے 642 اساتذہ اور پوسٹنگ کے منتظر 587 اساتذہ نے بھی اپنی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ اوپن میرٹ پر تبادلوں کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں