پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات پیکٹا کے تحت لینے کا فیصلہ، ’’اکیڈمک امپرومنٹ پلان‘‘ پر عملدرآمد کا حکم

04:33 PM, 30 Aug, 2025

لاہور:محکمہ تعلیم نے حالیہ نہم جماعت کے نتائج کے تناظر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات پیکٹا (PEC) کے تحت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کی کارکردگی کو مؤثر طریقے سے جانچنا ہے۔

محکمہ تعلیم نے تمام سکولز کو ’’اکیڈمک امپرومنٹ پلان‘‘ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس پلان میں سکولز کو طلبہ کے سیکھنے کے نتائج اور تدریسی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تدریسی نظام کی بہتری اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری لانا ہے تاکہ مستقبل میں طلبہ کی تعلیمی سطح میں واضح بہتری نظر آئے۔

مزیدخبریں