جاتی امرا میں نواز شریف سے شہباز شریف کی اہم ملاقات

01:46 PM, 30 Aug, 2026

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ اور واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ نواز شریف نے پمز واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق بھی جاتی امرا پہنچ گئے۔

مزیدخبریں