چھٹی کے روز لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کا رش، بچے جانور اور پرندے دیکھ کر خوش

03:43 PM, 30 Aug, 2026

لاہور: چھٹی کے روز لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کا رش بڑھ گیا، بڑی تعداد میں فیملیز بچوں کے ہمراہ تفریح کے لیے پہنچ گئیں۔

چڑیا گھر میں بچے مختلف جانوروں اور رنگ برنگے پرندوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال نظر آئے، جبکہ والدین بھی بچوں کے ساتھ تفریحی لمحات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کی سیر نہ صرف بچوں کے لیے خوشی اور تفریح کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ انہیں جانوروں اور پرندوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

چھٹی کے روز چڑیا گھر میں بچوں کی دلچسپی اور شہریوں کی گہما گہمی کے مناظر نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

مزیدخبریں