جاتی امرا میں نواز شریف سے اہم ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن روانہ

03:46 PM, 30 Aug, 2026

لاہو( وقاص غوری)جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات ختم ہوگئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا سے ماڈل ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگئے، جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی فی الحال لاہور میں قیام کریں گے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں